حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہزاروں مظاہرین فلسطینی پرچم لئے ہوئے اس ملک کی حمایت میں اور اسرائیلی غاصب حکومت کے جرائم کی مذمت میں نعرے لگاتے ہوئے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایک بے مثال بڑے مارچ میں شرکت کی، فلسطینی پرچم پر پابندی کے باوجود حکومت اور مخالفین کو للکارا۔
یہ مارچ لندن کی گلیوں میں بی بی سی کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے سے لے کر ڈاؤننگ ویسٹ منسٹر میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ تک کیا گیا۔
فلسطین فورم کے چیئرمین زاهر البیراوی نے کہا: ’’آج برطانیہ میں دیگر عرب اور اسلامی کمیونٹیز کے شہریوں سمیت ایک لاکھ فلسطینیوں نے فلسطینی پرچم بلند کیا اور برطانوی وزیر اعظم کو واضح پیغام بھیجا اور کہا کہ برطانوی عوام اسرائیل کے قبضے کی حمایت میں برطانوی پالیسیوں کو قبول نہیں کر سکتے، اس لئے سڑکوں پر احتجاج کے لئے آگئے۔